• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دبائو پر اسپیکر نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز روکے، شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی بتائیں وہ پروڈکشن آرڈر کیو ں جاری نہیں کررہے؟ وہ واضح کریں جسکے بعد اپوزیشن اپنا لائحہ عمل طے کریگی۔ وزیراعظم اسپیکر پر دبائوڈال کر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے سے روک رہے ہیں، یہ افسوس ناک امر ہے، سپیکر ایک منفی روایت نہ ڈالیں، کل کوئی حکومتی رکن بھی گرفتار ہوسکتا ہے۔ رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوتے رہے۔ اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ہم نے درخواست دی تھی۔ ہم سے وعدہ کیاگیا تھا لیکن بعد میں جب اجلاس شروع ہوا تو پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہوسکے۔
تازہ ترین