• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔




گزشتہ دنوں شادی کی تقریبات کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس کے بعد ڈھولکی کی رسم ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔




اداکار جاوید شیخ سمیت بہروز سبزواری، اظفر رحمان، فریحہ الطاف، فریال محمود، اسد صدیقی اور زارا نور عباسی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔



اس موقع پردیگر فنکاروں کے ساتھ مہوش حیات نے شاندار ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ر ہی ہیں ۔

اس کے علاوہ مہوش حیات نے اپنی فلموں کے گانوں پر بھی زبردست پرفارمنس دی۔



اس ایونٹ میں دلہا اور دلہن دونوں بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑوں میں ملبوس نظر آئے۔


مہوش حیات اور دُلہا دُلہن کے ساتھ شوبز ستاروں نے خوب انجوائے کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

تازہ ترین