ملتان ..........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نیب کی کاروائیوں پر پنجاب حکومت کو اعتراض نہیں لیکن تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔یہ بات انہوں نے ملتان کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے بھی جلد بازیاب ہوکر واپس گھر آجائیں گےان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
بیرونی سرمایہ کاروں کا رخ اب پاکستان کی طرف ہو گیا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2019 میں سسٹم میں 12 ہزار میگاواٹ زائد بجلی ہو گی اور تب میاں نواز شریف ہی دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔