• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں دنیا بھر کے ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں چینی ماہرین نے ایسی جادوئی دھات تیار کی ہے ،جس پر سورج کی روشنی ڈال کر 99.99 فی صد جراثیم اور بیکٹیریا ختم کیے جاسکتے ہیں ۔چینی اکیڈمی آف سائنس اور یانگ زویو یونیورسٹی کےماہرین نے ایک طرح کے مرکب گریفائٹک کاربن نائٹرائیڈ کی پرت بنائی ہے ۔اس پربالائے بنفشی یا الٹر وائلٹ روشنی ڈالی جائے تو صرف ایک گھنٹے میں یہ 10 لیٹرپانی سے بیکٹیریا اور جراثیم کا خاتمہ کرکے پانی کو پینے کے قابل بنا دیتا ہے ۔ماہرین کی جانب سے اس عمل کو ’’ضیائی عمل انگیز جراثیم یا فوٹوکیٹیلک ڈس انفیکشن ‘‘کا نام دیا گیا ہے جو رائج فلٹر نظاموں کے بہتر متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔اس کی خا ص بات یہ ہے کہ یہ کم خر چ اورماحول دوست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی اور پانی کی شدید قلت میں اسے ایک اہم ایجاد تصورکیا جا رہا ہے ۔اس دھات کی خاص بات یہ ہے کہ پانی میں اس کےذرات شامل نہیں ہوتے اور یوں پانی خالص اور صاف ہوجاتا ہے ۔دوسری طرف یہ دھوپ سے الٹراوائلٹ روشنی لیتا ہے ۔اس عمل میں جسے ہی روشنی پڑتی ہے فوری ری ایکشن شروع ہو جاتا ہے ۔اس طر ح اس ایجاد کو دنیا بھر میں بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جب گریفائٹک کاربن نائٹرائیڈ کی پرت پر سورج کی شعاعیں ڈالی گئیں تو اس نے ای کولائی نسل کے بیکٹیریاکی 99.99 مقدار کو ختم کردیا ۔یہ عمل ہونے میں صرف آدھا گھنٹہ لگا تھا۔ واضح رہے کہ اس میں پانی کی مقدار صرف 50 ملی لیٹر تھی ،تاہم شیٹ کا اضافہ کرکے یہ عمل بڑھایا جاسکتا ہے ۔دس لیٹر پانی صرف ایک گھنٹے میں جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ ایجاد موثر اور قابلِ عمل ہے ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین