• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ نوبل انعام کا حق دارمیں نہیں، بلکہ وہ ہوگا جومسئلہ کشمیر حل کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔



واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی آن لائن پٹیشن پر ہزاروں افراد نے دستخط کیے تھےاور اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور ’نوبل پیس پرائز فار عمران خان‘ (NobelPeacePrizeForImranKhan#) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین