• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہاؤسنگ،رمضان شوگر ملز کیسز،شہباز ، حمزہ ، احد، فوادکی پیشی

لاہور (نمائندہ جنگ) رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، انہیں ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی گئیں، جس پر 19مارچ تک اعتراضات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ رمضان شوگر ملز کیس میں آئندہ تاریخ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف فواد حسن فواد، اور احد چیمہ کے تاخیر سے پیش ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا ۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
تازہ ترین