• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی بھارت انگاروں پر لوٹنے لگا

پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ شو اپنی دلچسپیوں،سنسنی خیزیوں اور بھر پور رعنائیوں سے عروج پر پہنچ چکا ہے ،عرب صحرائوں میں دبئی ،شارجہ ،پھر دبئی سے ہوتا ابوظبی کے آخری اسٹاپ سے ہوتا پاکستان کی طرف رخ کرنے کو ہے، ابوظبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچ کی میزبانی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے ساتھ کرچکا ہے دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطا نز کا بھی ہوچکا ہے،پی ایس ایل کے لاہور کے 3 میچز بھی اب کراچی منتقل کئے جاچکے ہیں ، ۔ابو ظبی کے معرکوں سے قبل تک پشاور زلمی بہتر رین ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی 10 پوائنٹس ہونے کے باوجود دوسرے نمبر پرتھی جو گزشتہ روز کے میچ کے بعد مزید آگے یا پیچھے کی طرف جاسکتی ہے ۔2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے،پاکستان سپر لیگ کی دلچسپی اور سنسنی خیزی یا تاریخی واقعات کے ساتھ مماثلت انوکھی،منفرد اور مسحور کن ہے،محمد سمیع نے ایونٹ کی تاریخ کی چوتھی ہیٹ ٹرک کی،ان سے قبل محمد عامر، جنید خان اور عمران طاہر یہ اعزاز رکھتے تھے کامران اکمل نے 1000رنز مکمل کئے ، بیٹنگ میں کون میدان مارے گا ،کہنا مشکل ہے ،3 مارچ تک شعیب ملک 240،لک رانچی 233،لونگسٹن 227،واٹسن 226،ڈی ویلیئرز 218،بابر اعظم 212 ،آصف علی 202،عمر اکمل 201 اور ریلی روسو 200کے ساتھ ریس میں نمایاں ہیں ، پشاور زلمی کے حسن علی 18 وکٹوں کے ساتھ اس مرتبہ ٹاپ بولر بننے جارہے ہیں ،سہیل تنویر کی 12، حارث رئوف کی 11 اور لمچہانے اور وہاب ریاض کی 10،10 وکٹیں حسن علی سے خاصے فاصلے پر ہیں ،دوسری جانب بھارت نےورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی مگرآئی سی سی نے بھی اس کو مسترد کردیا پاکستان کو بھی جواب میںآئی سی سی سے سفارتی سطح پر یہمطالبہ کرنا چاہئے کہ بھارت سے 2023 ولڈ کپ کی میزبانی واپس لی جائے ،اسی طرح ولڈ ٹی20 کی میزبانی بھی چھینی جائے اور آئندہ وہاں کوئی ایونٹ نہ دیا جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین