• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پاکستان آرمی کے حکام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔

باکسر عامر خان نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد پاک افواج کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی افواج کے حکام کے ساتھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے 4 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کئی پاکستان آرمی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘


عامر خان کے اس ٹوئٹ پرکچھ مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب عامر خان کے مداحوں نے انہیں پیغام دیا ہے کہ اسپورٹس سے متعلقہ افراد کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے تاہم کچھ لوگوں کی طرف سے انہیں پاکستانی افواج کی حمایت پر خوشی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین