• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن میں کی گئی سرمایہ کاری کے حوالے سے مشورہ کررہا ہوں، باکسر عامر خان

بولٹن (نمائندہ جنگ)پاکستان نژاد برطانوی سپرسٹار باکسر عامر خان نے اپنے آبائی شہر بولٹن میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے ماہرین سے مشورہ کررہے ہیں کہ اس سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہوگا تاہم عامر خان نے کہا ہے کہ 20اپریل کو امریکہ میں ہونے والی باکسنگ فائٹ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بولٹن یونیورسٹی سے انتہائی قریب عامر خان نے ایک شادی ہال ریستوران اور دیگر تقریبات کیلئے انوسٹمنٹ کی ہے۔ 2013ء میں بولٹن کونسل نے اس کی تعمیر کی اجازت دی جبکہ بلڈنگ کا کام 2015ء میں شروع ہوا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا، بتایا گیا ہے کہ گھریلو ناچاقی، والدین سے دوری اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ عمارت تعمیر نہیں ہوسکی تاہم عامر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مشورہ کیا ہے کہ شادی ہال کے علاوہ اس کے برابر میں 3.5ایکڑ زمین بھی ہے جسے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین