اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ سلمان سعید نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بھیجے گئے ریکارڈز کی چھان بین نہیں کی جاتی تھی جس پر وکیل صفائی حشمت حبیب نے کہا کہ حیرت ہے ایس ای سی پی میں کمپنیز کا ریکارڈ بغیر کسی تصدیق کے رکھا جاتا رہاہے ،بدھ کو احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان سلمان سعید اور سدرہ منصور کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کو طلب کر لیا ۔