اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی وزارت قانون و انصاف نے جسٹس طاہرہ صفدر کو سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا ٹرائل چلانے کے لئے قائم کی گئی خصوصی عدالت کی نئی سر براہ جبکہ لاہورہائی کورٹ کے جج، جسٹس شاہد کریم کو اس کا نیا ممبر جج مقرر کردیاہے ،جس کے بعد ضابطہ کے مطابق خصوصی عدالت میں تین ججوں کی تعداد پوری ہو گئی ہے ، اس عدالت کے تیسرے ممبر جسٹس نذر اکبر ہیں،یاد رہے کہ یہ عدالت ،جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے باعث غیر فعال ہو گئی تھی۔