پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لئے ہشتنگرے اور پشاور کے نام سے تنظیم بنانے کے فیصلہ کے بعد پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کی بڑھتی تعداد نے ہشتنگر رورتنظیم کے آرگنائزر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔رابطے کرنیوالوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلا اور طلبا بھی شامل ہیں۔ خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے نظر انداز کیا جا رہاہے جس سے پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ پشاور سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی بھی پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔ انتخابات کے دوران امیدواروں کی طرف سے پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کی منت سماجت کی جاتی ہے لیکن الیکشن کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ خانم اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہشتنگرے غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا مقصد پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہے ۔