• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نواز شریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، حکومت اپنی طاقت کے ذریعے نواز شریف کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا نواز شریف کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے،نواز شریف کا جنرل اسپتال میں علاج کرانے سے انکار درست فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مرضی کے اسپتال میں علاج کی اجازت دینی چاہیے، حکومت جان بوجھ کر جنرل اسپتال سے علاج کرانا چاہتی ہے، حکومت مناسب بندوبست کرے تو نواز شریف کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین