پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے18 ہزار لیٹر دودھ تلف کردیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجعلی دودھ کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں کریک ڈاون کرتے ہوئے اوکاڑہ سے لاہور آنےوالے چھ ٹینکرز قبضے میں لے لیے، ٹینکرز سے 18 ہزار لیٹرجعلی دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ کا جدید لیکٹو سکین مشینوں سے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
دودھ میں کیمیکل، پاوڈر، یوریا کھاد اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔