راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اشتہاری قرار دیدیا۔
راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت میں ملزمہ ایان علی کی عدم حاضری پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہارکیا۔
کسٹم عدالت نےماڈل گرل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیےجبکہ حکم دیا کہ ملزمہ کے تمام اثاثے ضبط کرلیئے جائیں اور ملزمہ جہاں بھی ملے اُسے فوراًگرفتار کر لیا جائے۔
عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضمانتیوں کے 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
تاہم کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہےاور اُس دن ملزمہ کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں اور عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی لیکن ملزمہ 3 سال 3 ماہ سے غیر حاضر ہے۔