ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں مبینہ طورپر غلط انجیکشن لگنےسےخاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انجکیشن لگانےوالا شخص ڈسپنسرنہیں تھابلکہ ڈیوٹی ڈاکٹرکےکہنےپرمحبوب نامی شخص نے مریضہ کوانجیکشن لگایا ۔
اہلخانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ انجیکشن لگانےکےبعدخاتون کی حالت خراب ہونےپرمحبوب فرار ہوگیا.
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظہر اقبال نے غلط انجیکشن لگانےپرعملے کےخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے ڈیوٹی افسرسمیت شام کی شفٹ میں کام کرنےوالے تمام عملےکو معطل کردیا ہے۔