• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں گوگل نے اپنے نقشے میں آگمینٹڈرئیلٹی (اے آر) کو اپنے میپ کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے تحت آپ کسی بھی مقام ،عمارت ،سڑک یا کسی تعمیرات کی تفصیل بآسانی معلوم کرسکیں گے ۔ جیسے ہی آپ کیمرا آن کرکے کسی بھی سڑک کی طر ف رُخ کریں گے تو گوگل میپ پر ٹیک کردہ سڑکیں اور دیگرتفصیلات نمودار ہوجائیں گی اور یوں آپ پورے منظر سے واقف ہوجائیںگے اور اگر آپ غلط رُخ پر جارہے ہوں گے تو تیر کا رُخ اس کی نشان دہی کرکے آپ کو صحیح راستے سے آگاہ کرے گا۔ فی الحال اس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔فیچر کے آن ہونے پر اگر آپ کیمرا سامنے رکھیں گے تو اس کے فیچر بھی آ ن ہو جائیں گے جب کہ فون کا رخ زمین کی جانب کرنے پر صرف کیمرا ہی ایکٹیو ہوتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت اب منزل پر پہنچنا اور بھی آسان ہوجائے گا ۔ماہرین کے مطابق اسے آئی اوایس اور اینڈ رائیڈ دونوں سسٹم کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین