ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت احتساب کے نام پر نوازشریف سمیت مخالفین سے انتقام لے رہی ہے یہ جبربندہوناچاہیے، علاج کی سہولیات فراہم کرنانوازشریف کا حق ہے ،ریاستی ادارے اگرمادرپدرآزادریاست کو سپورٹ کرتے ہیں یہ ریاستی اداروں کونہیں کرناچاہیے ۔ اسٹیبلشمنٹ موجودہ صورت حال میں بریکٹ ہورہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے شورکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے اب تک ملک بھر میں 8ملین مارچ کیے ہیں ۔