• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں کوترجیحی بنیادوں پرپوراکریگی،مراد سعید

پشاور (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تھری جی اورفورجی نیٹ ورک کاافتتاح حکومت کی جانب سے قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے، تھری جی اور فور جی سروس سے قبائلی علاقے دنیا کیساتھ منسلک ہو گئے، پی ٹی آئی حکومت قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں کوترجیحی بنیادوں پر پورا کریگی، وزیرستان کے قبائلی لوگوں کو ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کے ساتھ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائیگا۔وزیر اعظم عمران خان وزیرستان کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان میران شاہ کے یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا کہ جب بھی دشمن کی جانب سے ملک کو چیلنج کیا گیا تو قبائلی عوام نے ہمیشہ اپنی بہادرا فواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔   
تازہ ترین