لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو ترکی، ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ ملانے جا رہے ہیں۔ترکی اور ایران نے بھی پاکستان ریلوے کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیراعظم سے سرسید اور جناح ایکسپریس کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ وزیراعظم 30 مارچ کو جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔آئندہ بجٹ میں پاکستان ریلویز کے تمام ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کی کوشش کروں گا جبکہ ورکشاپ کے تمام مزدوروں کو وزیراعظم کی طرف سے 3 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کرتا ہوں۔