سکھر......پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کےبعد سکھر ریجن میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15سے25فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔
سکھرکےسیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مولا داد درانی کےمطابق سکھر سے روہڑی تک کرایوں میں20سے25فیصد اورسکھر سے رحیم یار خان اور کشمور تک مختلف شہروں کے کرایوں میں 15سے 20فیصد کمی کی گئی ہے، نیاکرایہ نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
کرائے کے نئے نرخ کے مطابق سکھر سے رحیم یارخان اور کشمور تک فی کلومیٹرکا کرایہ67 پیسےمقرر کردیا گیا ہےتاہم سکھر سے صادق آباد کا کرایہ 113روپے 23 پیسے ، سکھر سے رحیم یار خان 127روپے 3 پیسے جبکہ سکھر سے کشمور کا کرایہ 115روپے 24 پیسےمقرر کیا گیا ہے۔