ڈیرہ اسماعیل خان ......اسپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا۔
اسپیشل پولیس یونٹ کےمطابق کارروائی شہید آباد کے علاقہ میں کی گئی اس دوران تین دہشت گردوں کو گرفتارکیاگیا۔ دہشت گردوں کے نام خواجہ محمد، سخاوت خان اور اسفندیار بتائے گئے ہیں جو پشاور کے رہائشی ہیں۔
دہشتگردوں کے قبضہ سے تین کلو بارودی مواد، دو دستی بم 25 فٹ پرائما کارڈ اورڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے۔ تینوں ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔