• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات :گندگی کی وجہ سے جنازہ لے جانے میں مشکلات

گجرات میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی اورغلاظت کے ڈھیرشہریوں کے لئے عذاب بن گئے۔

کئی ماہ سے جمع تعفن زدہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، لوگ پریشان ہیں، گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے جنازے کو قبرستان لے جانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے نواحی گاوں لوراں میں سیوریج کےگندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، صحت وصفائی کی ابترصورتحال سےبچے، خواتین اور بوڑھے اکثربیمار رہنے لگے ہیں۔

مکینوں کاکہنا ہےکہ نکاسی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بار بار درخواست کی گئی مگر انتظامیہ نکاسی آب کا بندراستہ کھولنے میں ناکام رہی۔

سیوریج کاپانی لوگوں کےگھروں،گلیوں اور قبرستان میں کھڑا رہتاہے۔

جنازہ گاہ تک میت لے جانے اور جنازہ ادا کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

تازہ ترین