• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو نقصان ہوا تو قتل کی ذمہ دار حکومت ہوگی، خورشید شاہ

سکھر، جہلم(نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے واضح کیا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائیگا ، اس کا ذمہ دار عمران خان اورحکومت کو سمجھا جائیگا، جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو نوازشریف سے ہمدردی نہیں انہیں اپنے جیل جانے کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سکھر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو لاہور کی اس سروسز اور جناح اسپتال میں بھیجا جاتا ہے جہاں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے،نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سب صحت یابی کی دعا کریں، عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیر اعظم نہیں سمجھا، اب تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں ،عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے۔

تازہ ترین