• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ، اب بھی مشرف دور چل رہا ہے، فضل الرحمان

ملتان(جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو نظریاتی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے،مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ، اب بھی مشرف دور چل رہا ہے،مذہبی جماعتوں پر امریکا اور بھارت کی ایما پر پابندیاں لگیں، اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ نواز شریف یا زرداری پائلٹ کو رہا کرتے تو مودی سے یاری کا الزام لگتا،نواز شریف کو معالج تک رسائی نہ دینا حکومتی انتقام ہے۔ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی ایوانوں سے غلط باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ عورت کے دن کے نام پر جس تہذیب کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں ہندوستانی کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں اور انھیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو شکست ہوئی، مودی الیکشن جیتنے کیلئے پوائنٹ سکورننگ کر رہا ہے۔

تازہ ترین