• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بولٹن کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک گفتگو میں جان بولٹن نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 26فروری کو دراندازی کر کے پاکستانی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے اپنی خود مختاری کے دفاع میں جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کا خواہاں ہے تاہم بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب حفاظت خود اختیاری کے تحت تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مناسب و موثر جواب دینے کے ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطے کے امن کےلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی واپس کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے خطے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی۔

تازہ ترین