• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم منگل کی رات اور بدھ کو صوبے کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابرآلود رہا، تاہم منگل کے دن کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ذرائع موسمیات کے مطابق منگل کی شام ،رات اور بدھ کو ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے.

تازہ ترین