• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اسکواش پلیئر احسن ایاز نے دو ٹائٹل جیت لئے

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ) سویڈن میں جاری اسکواش ٹورنامنٹ 2019میں پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز نے سویڈن میں پاکستانی پرچم لہرا دیا اور فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیت لیا۔احسن ایاز نے رواں ماہ سے جاری سویڈن اسکواش چیمپئن شپ 2019کے دو ٹائٹل اپنے نام کئے۔ اسٹاک ہوم میں ہونے والی سویڈن اسکواش چیمپئن شپ کے سلسلہ کے پہلے ٹورنامنٹ سٹرام 2اوپن جس کا فائنل 24فروری کو اسٹاک ہوم میں کھیلا گیا اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں احسن ایاز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی ذیشان خان کو ہرا کر سٹرام 2اوپن2019ء چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ ویستروس اوپن اسکواش2019ء جسکا فائنل 10 مارچ کو کھیلا گیا جس میں احسن ایاز نے جرمن کھلاڑی یانک اوملور کو 11-5 ،11-7 اور 11-4 کے اسکور سے ہرا کر ویستروس اوپن اسکواش2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا، اس موقع پر احسن ایاز نے اپنی جیت کو اپنی والدہ مرحومہ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والد31 دسمبر2017ء کو ہیپاٹائٹس کے مرض کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں اور آج میری یہ کامیابی میری ماں کی دعائؤں اور رہنمائی کی بدولت ہی ہے، فائنل کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عرفان احمد بھی موجود تھے جنہوں نے فائنل جیتنے پر اور سوئیڈن میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر احسن ایاز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں اور آپ جیسے نوجوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ احسن ایاز18 مارچ کو سوئیڈن کے شہر شالیفتیو میں ہونے والے تیسرے اسکواش ٹورنامنٹ میں بھی خصہ لیں گے۔
تازہ ترین