• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد خان کے بیان پر فواد چوہدری کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے، میرے بارے میں کوئی ایسا کہتا تو خودکشی کرلیتا، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے لئے میں کیا کہوں، اس آدمی کے لئے تو ان کی پارٹی کے بڑے رہنما حامد خان نے جو کچھ کہا ہے اس پر فواد چوہدری کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے، اگر کوئی ایسے الفاظ میرے لئے کہہ دے تو میں سیاست چھوڑ دوں، ڈوب مروں اور خود کشی کرلوں۔وہ جنگ سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے کے لئے بہت فکر مند ہے، وہ ہمیں جیل میں ڈال کر سب کچھ خود سنبھالنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات خوش آئند بات ہے، سیاستدانوں کے درمیان ایسی ملاقاتیں ہوتی رہنی چاہیے، بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملاقات کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔
تازہ ترین