• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف :اشفاق نیاز

صفحات:133،

قیمت 400:روپے

ناشر :فکشن ہائوس ،لاہور

’’چراغِ حرم‘‘کے زرّیں عنوان سے مُعنوَن یہ مجموعۂ نعت پچاس نعتوں پر مشتمل ہے،جس میں ان نعتوں کے خالق، اشفاق نیاز نے سرکارِ ختمی مرتبت، محسنِ انسانیت حضرت محمّد ﷺکے حضور عقیدت و محبّت کے روشن چراغ اور گل ہائے عقیدت پیش کیے ہیں۔ ’’چراغِ حرم‘‘ درحقیقت سرورِ کائنات حضرت محمّد ﷺ کے وسیلۂ جلیلہ کی آرزو کا دوسرا نام ہے۔ ان کی نعتیہ شاعری سرورِ کو نینﷺ سے عقیدت و محبّت کی مظہر اور عشقِ رسول ﷺکی آئینہ دار ہے، جس کا ہر شعر بامعنی اور سرکارِ دو عالم ﷺکی عظمت و رفعت سے عبارت ہے۔

تازہ ترین