• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کے دل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے،وسیم شہزاد، ٹوکیو میں خطاب

ٹوکیو(عرفان صدیقی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد جو ان دنوں حکومت جاپان کی دعوت پر دورہ جاپان پر ہیں نے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف جاپان کے سابق صدر جاوید نیازی کی دعوت پر اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خصوصی تقریب میں شرکت کی اپنے خطاب میں ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے جنھوں نے ہر مشکل وقت میں نہ صرف شوکت خانم بلکہ عمران خان کی ہرآواز پر لبیک کہا ہے۔
تازہ ترین