• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انقرہ (اے پی پی) ترکی نےبلجیم کی ایک عدالت کے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے جس میں ججوں نے واضح کیا تھا کہ ایک مخصوص کرد گروپ کو دہشت گرد تنظیم نہیں قرار دیا جا سکتا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ترک حکومت نے بلجیم کے سفیر کو طلب کر کےانہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ اس مراسلے میں ترکی نے عدالتی فیصلے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ بلجیم کی ایک اپیل عدالت نے کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا کہ کرد گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ناکافی ثبوت دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین