اسلام آباد(طاہر خلیل /عاصم یسیٰن )تنخواہ میں بلوچستان اسمبلی آگے،رکن 4لاکھ 40ہزار،وزیراعلیٰ 6لاکھ لیتے ہیں، لا کمیٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراء اور ارکان کی تنخواہوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا،پنجاب اسمبلی کی طرف سے وزیراعلیٰ اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سوشل میڈیا پر جاری زبردست گہما گہمی کو وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ نے نیا رخ دے دیا۔حکومتی عہدیدار جو ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کاجواز پیش کررہے تھے وزیراعظم کی ٹویٹ کے بعد اس بل پر تنقید کرنے لگے اور کہاگیا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ وزیراعظم کی سوچ اور ان کی بچت فلاسفی کی نفی کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے بدھ کو عوامی نمائندگان ترمیمی بل2019 کی منظوری دی تھی۔ یہ غیر سرکاری بل مسلم لیگ (ن) ،پی پی پی اور تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلی میں پیش ہوا تھا۔ پنجاب اسمبلی نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں اس تاثر کی نفی کی کہ صوبائی اسمبلی نے عجلت میں اس بل کی منظوری دی تھی۔