• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چچا کے ہا تھوں بھتیجا قتل، 52سالہ شخص گر کر دم توڑ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف عللاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چک سگھومیں گلی میں پتھرلگانے کے تنازع میں چچانے موزرسے فائرنگ کرکے حقیقی بھتیجے کوقتل کردیا۔ محمدامین نے پولیس کوبتایاکہ تین بجے کے قریب اس کے گھرکے سامنے رہائش پذیراس کا چھوٹا بھائی محمدالطاف گھرکے باہرراستے میں پتھرلگا رہا تھا جسے میرے بیٹے 23سالہ محمدشکیل نے کہاکہ پتھر تھوڑے اندرکی جانب لگاؤجس پرالطاف نے سیدھے فائرمیرے بیٹے پرکئے جس سے وہ دم توڑ گیا۔ ادھرتھانہ سٹی کے علاقہ بازارتلواڑاں میں 52سالہ شخص دم توڑگیاجس کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق متوفی علی اصغرولدمحمداسلم خان ہٹیاں بالاآزادکشمیرکارہنے والاتھاجوجمعرات کی رات بازارتلواڑاں گیاجہاں اچانک گرگیا۔ پولیس کے مطابق اس کی موت بظاہرطبعی معلوم ہوتی ہے۔
تازہ ترین