کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نےدرخواست پر فیصلہ 15 مارچ تک محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے آصف علی زرادری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں توسیع کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر خرابی صحت کی بنا پر آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔