• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: کوئلےکی کان بیٹھ جانے سے 2مزدور جاں بحق، 27کو نکال لیا گیا

Latest News
ہنگو......لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، کان کے ملبے سے 2لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 27مزدوروں کوبحفاظت نکال لیاگیاہے، 10 سےزائدکان کنوں کی تلاش جاری ہے۔

لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان منہدم ہوگئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کوئلے کی کان میں یہ حادثہ رات 8 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت 40 مزدور کان میں کام کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے27 مزدروں کو بحفاظت نکال لیا،جبکہ جاں بحق 2 مزدوروں کی لاش بھی کان سےنکال لی گئی ہے، تاہم اب بھی 10سےزائد مزدور کان میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بحفاظت نکالنےکےلیےامدادی کاروائی جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں سو سے زیادہ جوان مصروف ہیں اور بھاری مشینری کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زخمی مزدروں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین