بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کی تفتیش سے مبینہ طور پر تنگ آکر تذلیل و تحقیر سے بچنے کے لیے خودکشی کی جس سے قبل انہوں نے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا۔
بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خود کشی کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے مبینہ الوداعی نوٹ میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امید پر جان دے رہا ہوں کہ اس نظام میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
انہوں نے خودکشی سے قبل لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ نا اہل لوگ احتساب کے نام پر لوگوں کی زندگیوں اور عزتوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔