• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کراچی کا تقسیم کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں‘

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو 2حصوں میں تقسیم کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،ایم کیو ایم کی باتیں لسانیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں کوئی نیا ضلع بنا رہی ہیں اور نہ ہی شہر کو 2 حصوں میں تقسیم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لسانیت پر یقین نہیں کرتی،ہماری قیادت سمجھتی ہےکہ پاکستان اور پاکستانی اہم ہیں،پی پی فیڈریشن کی جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو مزید اضلاع میں تقسیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، چیزوں کی تصدیق کے بغیر سندھ کے 2 حصے کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے،کراچی میں 6 اضلاع موجود ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سندھ نے اس کیس میں حکومت کو ملوث کرنے کی کوشش کی ہے ، کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا مقصد پی پی قیادت کو ہراساں کرنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر تعجب نہیں، فیصلے کے لئے ذہنی طور پر تیار تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی عدالت کے خلاف بات نہیں کیا لیکن فیصلہ آنے کے بعد اس پراپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین