• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ایلیمینیٹر: پشاور کا اسلام آباد کو 215 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فور کے دوسرے اور آخری ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 215رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ڈیرن سیمی الیون نے کامران اکمل 74، امام الحق58 اور کیرون پولارڈ کے 37 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ 214رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 135 رنز کی شراکت قائم کی، جو  اس ایونٹ کی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگ اسٹون نے ملتان سلطانز کے خلاف 15 فروری کو دبئی میں 157 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

13ویں اوور کی دوسری گیند پر ڈیلپورٹ نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنانے والے امام الحق کو میدان بدر کیا۔

اسی اوور کی آخری گیند پر ڈیلپورٹ نے دوسری اوپنر اور اننگز کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل کی وکٹ بھی اپنے نام کرلی،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 158 کے اسکور پر صہیب مقصود کی گری جو 4 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔

چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین کیرون پولارڈ تھے جو 37 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے تو پشاور زلمی کا اسکور 18 اعشاریہ3 اوورز میں 4 وکٹ پر 190 رنز تھا۔

198 کے اسکور پر وہاب ریاض بھی رن آوٹ ہوگئے،انہوں نے صرف ایک رنز بنایا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

تازہ ترین