• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ہندو برادری کو ہولی کی پیشگی مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ان کے تہوار ہولی کی پیشگی مبارک باد پیش کی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر تنخواہ جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو پوری تنخواہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہولی کی خوشی میں ہندو برادری کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین