• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا

Latest News
گجرات ......گجرات میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا، متاثرہ خاتون دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر نے اپنے گھروالوں کے سا تھ مل کر زبردستی تیزاب پلایا، جس سے متاثرہ خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی صائمہ کی شادی ایک سال قبل گجرات کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین