• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ،ایاز صادق کی جیل میں خواجہ برادران سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیمپ جیل لاہور میں خواجہ برادران سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور رکن قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کیمپ جیل لاہورمیں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پنجاب کےسابق وزیر صحت سلمان رفیق سے ملاقات کی۔

اپوزیشن لیڈر نے ملاقات میں خواجہ برادران کا احوال دریافت کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر رہنماؤں نے نیب کیسز سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی ۔

تازہ ترین