• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپین ایئر لائنز کے تباہ شدہ بوئنگ کے بلیک باکس فرانس پہنچ گئے

پیرس(این این آئی)گزشتہ اتوار کو تباہ ہو جانے والے ایتھوپین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے بلیک باکس تجزیے کیلئے فرانس پہنچا دئیے گئے۔ بوئنگ میکس آٹھ طرز کے اس طیارے کی تباہی کے نتیجے میں اس میں سوار تمام ایک سو ستاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بلیک باکس فرانس کے فضائی حادثات کی چھان بین کرنے والے ادارے بی ای اے کے ماہرین کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس طرز کے مسافر طیاروں کو گزشتہ چھ ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا حادثہ تھا۔ امریکی کمپنی بوئنگ کی طرف سے احتیاطاً اس کی گاہک، دنیا کے سبھی ایئر لائنز کو یہ سفارش کر دی گئی ہے کہ وہ فی الحال ایسے تمام ہوائی جہازوں کا استعمال بند کر دیں۔
تازہ ترین