کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شر کت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف کاروائی کا فیصلہ فی الحال ٹل گیا جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے کانگریس اجلاس میں اس حوالے سے مختلف رائےسامنےآئی جس میں پاکستان پر دو سال کی پابندی لگانے اور جرمانہ کرنے پر بھی بات ہوئی تاہم رکان کی اکثریت ا س بات پر متفق نظر آئی کہ پابندی اس مسئلے کا حل نہیں۔