• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :دومیئرز کا معاملہ زیرغورآیا نہ کابینہ میں مشورہ ،مرتضیٰ وہاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صوبائی مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر میں ایک سے زائد میئر لانے کا معاملہ زیر غور نہیں کابینہ میں اس پر کوئی صلح مشورہ نہیں ہوا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے صوبے بنیں، حیدرآباد اور کراچی کے میں مزید اضلاع بنا دئیے گئے لاڑکانہ اور سکھر کے کیوں نہیں بنائے گئے؟وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تجزیہ کار معید یوسف اور سابق ٹیسٹ کرکٹرسکندر بخت بھی گفتگو میں شریک تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنا اچھی بات نہیں جب ایم کیو ایم کو اندرون سندھ جا کر سیاست کرنی ہوتی ہے تو سندھ ان کے لئے ماں ہو جاتی ہے میں سختی سے اس بات کی تردید کرتا ہوں کہ اسطرح کا کوئی بھی پروپوزل کے ایم سی کی پاور کو منتقل کیا جائے۔تجزیہ کار معید یوسف نے کہا کہ وائٹ سپر میسی الگ ہے اسلام فوبیا سے امریکا میں جو وائٹ سپرمیسی کی بات ہوتی ہے اُن کا فوکس صرف امریکا کے اندر ہے اور وائٹ سپر میسی جیسی سوچ رکھنے والے چاہتے ہیں اُسی پس منظر میں امریکہ کی سوچ ہو اور یقینا ایسے لوگوں کو ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت اپیل کیا ہے ۔اسلام فوبیا کا معاملہ صرف امریکا تک محدود نہیں ہے بدقسمتی سے نو گیارہ کے بعد گلوبل میڈیا پراجیکشن ہوئی ہے جب دہشت گرد تنظیموں کی بات ہوتی ہے تو اس کا ناطہ مذہب سے بھی جوڑا جاتا ہے ۔ اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ عالمی امن برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے اور اس شخص کا بھی نظریاتی معاملہ تھا نہ کہ فزیکل یا معاشی مسئلہ نہیں تھا نظریاتی طور پر بہت ضرورت ہے کام کیا جائے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرسکندر بخت کا کہنا ہے کہ حسنین پاکستان کی ٹیم میں آگئے ہیں اور عمر خان کا نام نہیں آیا ہے اُن کا بھی آنا چاہیے ۔ 
تازہ ترین