• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت سے قبل اسپتال نہیں جائونگا ، نواز شریف کا محکمہ داخلہ کے خط کا جواب

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے بتایا کہ نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کے زبانی جواب میں کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے ذریعے کوشش کی گئی۔ان کے لیے اسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے۔ ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جبکہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ رکھتا ہے۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین