اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اتوار کی شب سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی دیگر مصروفیات کے علاوہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پاک چین سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹرٹیجک مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایک قابل اعتماد ملک ہے جو ہر آڑے وقت میں ہمارے کام آیا ہے۔ حالیہ فیصلہ بھی ہمارے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت سے مشورے کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ چین میں قیام کے دوران چین کی اعلیٰ قیادتوں سے ملاقات ہو گی اور چینی تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بھی بات چیت ہو گی۔