ہنگو( نمائندہ جنگ ) ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکا ہوا ۔ہنگو پولیس کے مطابق اتوار کے روز صبح کرم اسکاؤٹس کا قافلہ ہنگو بائی پاس روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران سڑک کنارے بجلی پول کے نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔جسکے باعث دھماکہ میں فورسز کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ ر ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فورسز، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے نے بتایا کہ دھماکہ میں 5 کلو گرام بارودی مواد اور آئرن کنٹینر کے بال بیئرنگز استعمال کئے گئے ہیں۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔