• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی طاقت سے نسواں بل کو اڑا کررکھ دیں گے،فضل الرحمان

Latest News
لاہور......جمعیت علمائےاسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاتحفظ نسواں بل پر غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، کہتے ہیں عوامی طاقت سے وہ اس بل کو اڑا کررکھ دیں گے۔

لاہورمیں جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کے تین روزہ اجلاس کا آج دوسرا دن تھا جس میں آئندہ سال پارٹی کی صد سالہ تقریبات اورتنظیم سازی کے علاوہ تحفظ نسواں بل اور اس کی شقوں پربھی غورکیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مولانافضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحفظ نسواں بل غلط ہے ،عوامی عدالت کی طاقت سے ہم اسے اڑا کررکھ دیں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی بھی مردوں کو کڑے پہنانے کے قانون پرمولانا فضل الرحمان کےہم خیال نکلے،کہتے ہیں، خواتین مردوں کو گھروں سے نکالیں گی تو طلاقیں بڑھ جائیں گی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کے3روزہ اجلاس کے آخری روز اختتام پرتحفظ نسواں بل کے حوالے سے واضح حکمت عملی کااعلان کیا جائےگا۔
تازہ ترین