کراچی......جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےکہا ہے کہ حکومت اپنی معاشی،اخلاقی اور نظریاتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوچکی، حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں سے ملک کا جغرافیہ ہی تبدیل کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا آغازحافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں نیپا چورنگی جامعہ اردو سے ہوا ، ریلی میں شریک خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد پیدل مارچ کرتی ہوئی سوک سینٹر پہنچی ۔
سوک سینٹر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکومت اپنی معاشی ،اخلاقی اور نظریاتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہے۔ ملک کو لوٹنے والوں نے 375ارب ڈالر چرا کر باہر منتقل کئے ہیں۔
ریلی سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور ،شجاع الدین شیخ، علامہ ناصر تقوی ،حافظ معراج الہدی اور نعیم الحق نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر سندھ اور پنجاب میں تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔